ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان جناب عباس عراقچی نے ایک بیان میں سوڈان کے صدر عمر البشیر کے طیارے کو جو ایران میں نئے صدر تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران آرہے تھے کسی ایک ملک کی جانب سے اپنے فضائی حدود سے گذرنے کی اجازت نہ دیئے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان جناب عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں تہران میں سوڈان کے سفارت خانے نے ایران کی وزارت خارجہ کو اطلاع دی ہے اور اس ملک کا یہ اقدام قابل افسوس ہے۔انھوں نے کہا کہ اس مسئلے کا تہران جائزہ لے گا۔قابل ذکر ہے کہ ایک ملک کی جانب سے اپنے فضائی حدود سے گذرنے کی اجازت نہ دیئے جانے پر سوڈان کے صدر عمر البشیر کا طیارہ پھر واپس خرطوم کیلئے روانہ ہوگیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
4 اگست 2013 - 19:30
News ID: 448906
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان جناب عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں تہران میں سوڈان کے سفارت خانے نے ایران کی وزارت خارجہ کو اطلاع دی ہے اور اس ملک کا یہ اقدام قابل افسوس ہے۔